مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کی بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کردی ہے۔ کراچی کی بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، آصف زرداری عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم فریال تالپور دیگر ملزمان کے ہمراہ سخت سیکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔ دوران سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے کیس میں ہونے والی پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کیا گیا جب کہ عدالت نے ملزمان کو کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست کی نقول فراہم کردیں۔ ملزمان کے وکلا کی جانب سے سماعت 12 مارچ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی جس کی مخالفت میں ایف آئی اے اور نیب نے عدالت سے سماعت 7 مارچ تک سماعت مقرر کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے سماعت 11 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔ واضح رہے کہ میگا منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید، عبدالغنی مجید اور حسین لوائی سمیت کئی اہم شخصیات نامزد ہیں۔ کیس میں انور مجید، عبدالغنی مجید ، حسین لوائی اور طحہٰ رضا گرفتار ہیں۔ نیب نے مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
کراچی کی بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کردی ہے۔
News ID 1888586
آپ کا تبصرہ