14 فروری، 2019، 10:23 AM

آصف زرداری، فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع

آصف زرداری، فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع

میگا منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع کردی گئی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میگا منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع کردی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کی بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، عبوری ضمانت پر رہا آصف زرداری اورفریال تالپور عدالت پہنچے جب کہ گرفتار افراد  انور مجید ، عبدالغنی مجید ، حسین لوائی اور طحہٰ رضا کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ انور مجید کے 3 بیٹے نمر مجید، ذوالقرنین اور علی مجید کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپنے موکلان کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع کی درخواست کی اور موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے نیب ریفرنسز اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ فیصلے میں بینکنگ کورٹ کیس کا کوئی ذکر نہیں، فاروق ایچ نائیک قانون ملزمان کی ضمانتیں سننے پر کوئی قدغن نہیں لگاتا، ایف آئی اے اور نیب سپریم کورٹ فیصلے کی غلط تشریح کررہے ہیں۔عدالت نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر سے مکالمے کے دوران ریمارکس دیئے کہ آپ کو بتانا ہوگا کیس میں کیا پیش رفت ہو رہی ہے، ایف آئی اے کو جو کہنا ہے تحریری طور پر جمع کرائے۔ عدالت نے انور مجید اور اے جی مجید کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی جب کہ آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع کردی۔

News ID 1888108

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha