مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری منی لانڈرنگ کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔ دونوں میگا منی لانڈرنگ کیس میں نیب راولپنڈی کواپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ اس موقع پر پی پی پی کے مشتعل کارکنوں اور پولیس میں جھڑپ ہوئی جس کے بعد درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے 100 سے زائد سوالات پرمشتمل سوال نامہ بھی تیارکرلیا ہے، سابق صدر اور بلاول بھٹوزرداری سے پارک لین کمپنی سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی اورنیب کی دونوں ٹیمیں آصف زرداری اور بلاول کا بیان ریکارڈ کریں گی۔ گزشتہ روز آصف زرداری اورفریال تالپورکوسندھ ہائیکورٹ سے 10 دن کی حفاظتی ضمانت مل گئی تھی اور 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔
پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری منی لانڈرنگ کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔
News ID 1888991
آپ کا تبصرہ