مہر نیوز کے مطابق، پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان 1954 کے دیرینہ مثبت تعلقات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے الزامات کے عدم ثبوت اور غیر مددگار ہونے پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان اور امریکہ کے خیرسگالی تعلقات پر زور دیا۔
زہرہ بلوچ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: پاکستان نے ان تعلقات کے لئے یادگار قربانیاں دی ہیں اور خطے میں امریکی پالیسیوں کے نتائج کا سامنا کر رہا ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: پاکستان کا امریکہ کے ساتھ مخالفانہ تعلقات والے ممالک سے غیر منصفانہ موازنہ کیا جا رہا ہے۔
پاکستانی وزرات خارجہ کی ترجمان نے اپنے مشرقی پڑوسی کے جدید ترین میزائل پروگراموں کو نظر انداز کرتے ہوئے ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کرنے میں امریکی حکام کے واضح تعصب کی نشاندہی کی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کے الزامات سے علاقائی استحکام کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے جب کہ پاکستان اس بات کا اعادہ کرچکا ہے کہ اس کی اسٹریٹجک صلاحیتیں ملک کی خودمختاری کے تحفظ اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کا حصہ ہیں۔"
زہرہ بلوچ نے زور دے کر کہا: ابھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ہمارے لئے کم از کم ڈیٹرنس ضروری ہے، اور ہم اس حق پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔"
2012 کے بعد سے، پاکستانی حکومتوں نے امریکی خدشات کو دور کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا اسٹریٹجک پروگرام مکمل طور پر دفاعی ہے اور اس کا مقصد اپنے پڑوسی سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنا ہے۔ لہذا اسے کسی دوسرے ملک کے لئے خطرہ نہیں سمجھا جانا چاہیے۔"
آپ کا تبصرہ