17 دسمبر، 2018، 5:02 PM

پاکستان نے سزا مکمل ہونے پر ہندوستانی جاسوس کو رہا کردیا

پاکستان نے سزا مکمل ہونے پر ہندوستانی جاسوس کو رہا کردیا

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس نہال انصاری کو سزا مکمل ہونے کے بعد رہا کردیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس نہال انصاری کو سزا مکمل ہونے کے بعد رہا کردیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو سزا مکمل ہونے پر جیل سے رہا کردیا گیا ہے اور اسے واہگہ بارڈر کے راستے واپس ہندوستان بھیجا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حامد نہال انصاری غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہوا تھا، جعلی سفری دستاویزات رکھنے والا بھارتی جاسوس ریاست کے خلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

رواں ماہ کی 13 تاریخ کو پشاورہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو سزا پوری کرنے کے بعد بھارتی جاسوس کی گھر واپسی کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے جاسوس کی ہندوستان روانگی کے لیے وزارت داخلہ کو ایک ماہ کا وقت دیا تھا۔

حامد نہال انصاری نومبر 2012 میں بھارت سے کابل گیا اور پھرغیرقانونی طورپرپاکستان میں داخل ہوا تھا۔ حامد انصاری کے اہل خانہ نے رحم کی اپیل کی درخواست بھی کی تھی۔ بھارتی جاسوس کو واہگہ بارڈر سے بھارت بھیجا جارہا ہے۔

بھارتی شہری نے جاسوسی کے الزام کی تردید کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ پاکستان میں اپنی فیس بک گرل فرینڈ کی مدد کرنے کوہاٹ آیا تھا جو کسی مشکل میں پھنسی ہوئی تھیں۔

News Code 1886536

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha