16 دسمبر، 2018، 1:32 PM

سری لنکا کے صدر نے برطرف وزیر اعظم کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب کرلیا

سری لنکا کے صدر نے برطرف وزیر اعظم کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب کرلیا

سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا نے برطرف کیے گئے وزیرِاعظم رنیل وکراماسنگے کو دوبارہ ملک کا وزیرِ اعظم منتخب کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا نے برطرف کیے گئے وزیرِاعظم رنیل وکراماسنگے کو دوبارہ ملک کا وزیرِ اعظم منتخب کرلیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق وکراماسنگے نے صدر سے اپنی وزارتِ عظمیٰ کا حلف لیا۔ رنیل وکراماسنگے نے دوبارہ وزیرِاعظم بننے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام دیا جس میں انہوں نے اسے نہ صرف اپنی اور اپنی جماعت کی بلکہ پارلیمنٹ اور پوری سری لنکن قوم کی جیت قرار دیا۔ انہوں نے ملکی آئین کا دفاع کرنے اور اپنی حمایت پر لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ سری لنکا میں سیاسی بحران اس وقت پیدا ہوا جب رواں برس اکتوبر میں صدر میتھری پالا سری سینا نے وزیرِ اعظم رنیل وکراماسنگے کو اچانک ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔

صدر نے وزیرِ اعظم کو برطرف کرنے کے بعد سابق صدر مہندا راجا پکسے کو سری لنکا کا نیا وزیرِ اعظم مقرر کردیا تھا۔ جو پارلیمنٹ سے اعتماد کو ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد مستعفی ہوگئے۔

News Code 1886502

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha