7 دسمبر، 2018، 12:26 PM

پاکستان کا امریکہ کی کرائے کی بندوق نہ بننے اور امریکی جنگ نہ لڑنے کا اعلان

پاکستان کا امریکہ کی کرائے کی بندوق نہ بننے اور امریکی جنگ نہ لڑنے کا اعلان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے واشنگٹن پوسٹ کے ساتھ گفتگو میں امریکہ کی کرائے کی بندوق نہ بننے اور امریکی جنگ نہ لڑنے کا اعلانکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بہت سالوں تک اپنے ملک میں امریکہ کی جنگ لڑتا رہا ہے لیکن اب پاکستان کی حکومت وہی کرے گی جو پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے واشنگٹن پوسٹ کے ساتھ گفتگو میں امریکہ کی کرائے کی بندوق نہ بننے اور امریکی جنگ نہ لڑنے کا اعلانکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بہت سالوں تک اپنے ملک میں امریکہ کی جنگ لڑتا رہا ہے لیکن اب پاکستان کی حکومت وہی کرے گی جو پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔  وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹوئٹرپرجنگ نہیں کر رہا، امریکی صدرکوتاریخ کے بارے میں درست حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے، عمران خان نے کہا کہ پاکستان بہت سالوں تک اپنے ملک میں امریکہ کی جنگ لڑتا رہا ہے، ہم نے امریکا کی جنگ کو پاکستان میں لا کر بہت نقصان اٹھایا ہے، امریکہ کے لیے کرائے کی بندوق نہیں بن سکتے اوراب پاکستان کی حکومت وہی کرے گی جو پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔ وزیر اعظم عمران نے کہا کہ اگرپاکستان 9/11 کے بعد امریکہ کی جنگ میں شامل نہ ہوتا تویہ ملک تباہی سے بچ سکتا تھا، امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کی وجہ سے ہماری معیشت کو 150 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا اورپاکستان نے 80 ہزار سے زائد جانیں گوائیں، ہم امریکہ کے ساتھ ایک طرفہ تعلقات نہین بلکہ چین کی طرح ہی تجارتی تعلقات چاہتے ہیں۔

News Code 1886247

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha