6 دسمبر، 2018، 10:59 AM

پنجاب بھر کے کسانوں کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

پنجاب بھر کے کسانوں کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کسانوں کا ٹھوکر نیاز بیگ پر حکومت کے خلاف دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کسانوں کا ٹھوکر نیاز بیگ پر حکومت کے خلاف دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق پنجاب بھر سے آنے والے کسانوں نے گزشتہ روز لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ پر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج شروع کردیا تھا جو دوسرے روز بھی جاری ہے۔ احتجاج کے باعث ملتان روڈ بند ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔احتجاج کرنے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت کھاد اور بجلی کے نرخوں میں کمی کرے، کسانوں سے گنا خریدا جائے تاکہ گندم کی فصل کی بروقت کاشت ہوسکےاور کسانوں کے خلاف درج مقدمات ختم کئے جائیں۔ حکومت نے مطالبات منظور نہ کئے تو موٹر وے اور ملتان روڈ کو مکمل طور پر بند کردیں گے۔ مطالبات کی منظوری کے لئے اگر ہمیں دس روز بھی دھرنا دینا پڑا تو دیں گے۔

News Code 1886221

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha