2 دسمبر، 2018، 12:10 PM

صدر ٹرمپ کا سابق صدر جارج بش سینئر کی آخری رسومات میں شرکت کا اعلان

صدر ٹرمپ کا سابق صدر جارج بش سینئر کی آخری رسومات میں شرکت کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جارج بش سینئر کی وفات کے باعث جی 20 سربراہ اجلاس سے متعلق اپنی پریس کانفرنس ملتوی کر دی، صدر ٹرمپ بش سینئر کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جارج بش سینئر کی وفات کے باعث جی 20 سربراہ اجلاس سے متعلق اپنی پریس کانفرنس ملتوی کر دی، صدر ٹرمپ بش سینئر کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق سابق صدر جارج بش سینئر کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی ، امریکی صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔صدر ٹرمپ 5 دسمبر کو ملک میں یوم سوگ کا اعلان کریں گے، آخری رسومات نیشنل کیتھڈرل واشنگٹن میں ہوں گی ، بش سینئر کی اہلیہ کا انتقال اپریل میں ہوا تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی تھی۔ امریکہ کے 41 ویں صدر جارج ڈبلیو بش سینئر کا انتقال گزشتہ روز 94 برس کی عمر میں ہوگیا۔

News Code 1886111

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha