27 نومبر، 2018، 7:29 PM

پاکستان میں قتل کے فتوے دینے والوں کے خلاف سزا بڑھانے کی کوشش

پاکستان میں قتل کے فتوے دینے والوں کے خلاف سزا بڑھانے کی کوشش

پاکستان میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قتل کے فتوے دینے والوں کے خلاف سزا بڑھانے کی کوشش کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قتل کے فتوے دینے والوں کے خلاف سزا بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان خصوصی طورپر شرکت کی۔اسلامی نظریاتی کونسل کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ قتل کے فتوے دینے والوں کے خلاف سزا بڑھانے کی کوشش کریں گے۔چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ کسی کو واجب القتل قرار دینا، کفر کے فتوے لگانا یہ کسی فرد یا گروہ کا کام نہیں ہے ۔

News Code 1885989

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha