20 نومبر، 2018، 1:14 PM

عمران خان کی حکومت یو ٹرن کی حکومت ہے / عمران خان اپنے وعدوں سے یو ٹرن لے لیں گے

عمران خان کی حکومت یو ٹرن کی حکومت ہے / عمران خان اپنے وعدوں سے یو ٹرن لے لیں گے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سو دن پورے ہونے پر اپنے تمام وعدوں پر یوٹرن لے لیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم  عمران خان سو دن پورے ہونے پر اپنے تمام وعدوں پر یوٹرن لے لیں گے۔

اسلام آباد میں مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت یوٹرن حکومت ہے سو دن پورے ہونے کو ہیں لیکن وعدے پورے نہیں ہوئے، سو دن بعد وزیراعظم عمران خان نے صرف ایک بیان دینا ہے کہ میں نے تمام وعدوں پر یوٹرن لے لیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے ایک این آر او دیا اور وہ بھی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو دیا، عمران خان بتائیں کہ علیمہ باجی کی پراپرٹی کہاں سے آئی اور کن شرائط پر علیمہ خان کو این آر او دیا گیا، اس کا حساب کب دیں گے، نمل یونیورسٹی کی خرد برد سامنے آئی اس کا حساب دیا جائے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کے سوال پر جواب دینا بھی مضحکہ خیز ہے، عمران صاحب اپنے گھر کو ریگولرائز کراتے ہیں اور دوسروں کے گراتے ہیں۔

News Code 1885782

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha