14 نومبر، 2018، 5:05 PM

مکران کے ساحل پر گیس کے بڑے ذخائر دریافت

مکران کے ساحل پر گیس کے بڑے ذخائر دریافت

پاکستانی فوج کے جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل زبیر محمود حیات نے انکشاف کیا ہے کہ مکران کے ساحل پر گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل زبیر محمود حیات نے انکشاف کیا ہے کہ مکران کے ساحل پر گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ کراچی میں منعقدہ فیوچرز کانفرس میں جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ ایک یورپی سروے کے مطابق پاکستانی دنیا کے عقلمند ترین افراد میں چوتھے نمبر پر ہیں، ملک میں معدنیات کے اربوں ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔ جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ مکران کے ساحل پر حالیہ اوشیونوگرافی سروے میں بڑے گیس ذخائر دریافت ہوئے ہیں، پاکستان 2030 ء میں صرف نیوکلیئر توانائی سے 8800 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد ملک کی ترقی کا زینہ ہے اور بڑی تعداد میں فیس بک، واٹس ایپ اور ٹیوٹر کے استعمال کی بنیاد پر ملک ای کامرس میں بہت تیزی سے ترقی کی راہ بنا سکتا ہے۔

News Code 1885627

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha