10 نومبر، 2018، 8:51 PM

دشمن میں لبنان پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں/ اسرائیل کے ساتھ عرب حکام کے تعلقات کی مذمت

دشمن میں لبنان پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں/ اسرائیل کے ساتھ عرب حکام کے تعلقات کی مذمت

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے لبنان میں یوم شہید کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے پاس ایسے میزائل ہیں جن کے ہوتے ہوئے دشمن میں لبنان پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان میں یوم شہید کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے پاس ایسے میزائل ہیں جن کے ہوتے ہوئے دشمن میں لبنان پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ 11 نومبر 1982 میں حزب اللہ کے ایک غیور اور بہادر جوان  شہید احمد قصیر نے اپنےجہادی حملے میں  متعدد صہیونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور حزب اللہ لبنان نے اس دن کو  یوم شہید کے نام سے موسوم کردیا۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے علاقہ میں حزب اللہ کی طاقت اور توانائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے پاس ایسے میزائل موجود  ہیں جنھوں نے اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے باز رکھا ہوا ہے اور حزب اللہ کی میزائل طاقت سے اسرائیل پر لرزہ  طاری ہوجاتا ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ نے عرب حکام کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عرب حکام کو عرب عوام کی حمایت حاصل نہیں ۔ عرب حکام کی فلسطینیوں کے ساتھ خیانت آشکار ہوگئی ہے۔

News Code 1885523

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha