10 نومبر، 2018، 11:52 AM

مشل اوبامہ کا صدر ٹرمپ کو معاف نہ کرنے کا فیصلہ

مشل اوبامہ کا صدر ٹرمپ کو معاف نہ کرنے کا فیصلہ

امریکہ کی سابق خاتون اوّل اور سابق صدر کی ہمسر مشل اوبامہ نے کہا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی سابق خاتون اوّل اور سابق صدر کی ہمسر مشل اوبامہ نے کہا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔ سابق خاتون اوّل مشل اوبامہ اپنے شوہر باراک اوبامہ کی پیدائش کے حوالے سے کی جانے والی سازش پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوکبھی معاف نہیں کریں گی۔یہ بات انہوں نے اپنی آنے والی کتاب میں کہی ہے جو ان کی " یادگار" کے طور پر سامنے آئے گی۔مشل اوبامہ کے مطابق باراک اوبامہ کے غیر ملکی ہونے کا شوشہ ٹرمپ نے چھوڑا تھا، اس سے ٹرمپ کا تعصبانہ چہرہ سامنے آگیا ہے اور اس پر وہ انہیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔انہوں نے لکھا کہ ٹرمپ کے اس نفرت انگیز ریمارکس نے میرے خاندان کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔ مشل اوبامہ کی یہ کتاب 13 نومبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے جس میں شکاگو میں ان کی ابتدائی زندگی اور بطور خاتون اوّل زندگی گزارنے کے بارے میں تفصیلات ہیں ۔ اس کے علاوہ کتاب میں انہوں نےاپنے صدمے اور2016 میں ٹرمپ کے صدر بننے کے احساس کو تحریر کیا ہے۔

News Code 1885504

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha