6 نومبر، 2018، 7:52 PM

امریکہ میں انتخابات پر اثر انداز ہونے کے الزام میں 115سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

امریکہ میں انتخابات پر اثر انداز ہونے کے الزام میں  115سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

امریکہ کے مڈ ٹرم انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کے الزام میں فیس بک کے 30 اور انسٹاگرام کے85 اکاؤنٹس بند کردیئے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے مڈ ٹرم انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کے الزام میں فیس بک کے 30 اور انسٹاگرام کے85 اکاؤنٹس بند کردیئے گئے۔ فیس بک حکام نے کہا کہ امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مشکوک آن لائن سرگرمیوں سے متعلق رابطہ کیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے فیس بک کے 30 اور انسٹاگرام کے85 اکاؤنٹس بند کردیئے گئے۔ امریکی سکیورٹی حکام کے مطابق ان اکاؤنٹس کو امریکہ کے باہر سے چلایا جا رہا ہے،بند کئے گئے اکاؤنٹس سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مستقبل جاننے کے لیے امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کا انعقاد ہوا۔

News Code 1885408

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha