مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق روس 9 نومبر کو افغانستان پر بین الاقوامی مذاکرات کی میزبانی کرے گا ۔ ان مذاکرات میں افغان صدر اشرف غنی کی حکومت اور طالبان نے اپنے اپنے وفود بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ دوحہ میں طالبان تحریک کا سیاسی دفتر اپنے وفد کو بین الاقوامی سطح پر مذاکرات میں شرکت کے لیے بھیجے گا۔تاہم افغان حکومت نے ابھی تک اس امر کی تصدیق نہیں کی ہے کہ کابل حکومت ان مذاکرات میں شرکت کرے گی۔
افغان وزارت ِخارجہ کے ترجمان صبغت اللہ احمدی نے کہا ہے کہ ہم ابھی تک روسی حکام کے ساتھ اس کانفرنس کے بارے میں بات چیت کررہے ہیں اور ابھی کوئی سمجھوتہ طے نہیں پایا ہے۔
روس کا کہنا ہے کہ اس نے کانفرنس میں شرکت کے لیے امریکہ ، بھارت، ایران، پاکستان، چین اور وسط ایشیا کی 5 سابق سوویت ریاستوں کو بھی اپنے نمائندے بھیجنے کی دعوت دی ہے۔
آپ کا تبصرہ