31 اکتوبر، 2018، 7:34 PM

نائجیریا میں فوج کے حملے میں شہید ہونے والے عزاداروں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی

نائجیریا میں فوج کے حملے میں شہید ہونے والے عزاداروں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی

نائجیریا کی اسلامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ نائجیریا کی فوج اور پولیس کی جانب سے اربعین کے دن حسینی زائرین پر ہونے والے وحشیانہ حملہ کے نتیجے میں شہید ہونے والے عزاداروں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا کی اسلامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ نائجیریا کی فوج اور پولیس کی جانب سے اربعین کے دن حسینی زائرین پر ہونے والے وحشیانہ حملہ کے نتیجے میں شہید ہونے والے عزاداروں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے۔

نائجیریا کی اسلامی تحریک کے ترجمان نے کہا کہ نائجیریا کی فوج نے 6 عزاداروں کو سنیچر کے دن شہید کیا، 21 عزاداروں کو اتوار کے دن وحشیانہ  فائرنگ کے ذریعہ شہید کیا جبکہ باقی شہداء کو پیر اور منگل کے دن  شہید کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تین سال قبل نائجیریا کی فوج نے حسینی عزاداروں پر حملہ کرکے 2 ہزار عزادارون کو شہید اور زخمی کیا جبکہ نائجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ زکزاکی کو زخمی حالت میں نامعلوم مقام پر منتقل کرکے آج تک نظر بند رکھا ہوا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق نائجیریا کے شیعہ مسلمانوں پر نائجیریا کی فوج کے حملے کے پيچھے میں اسرائیلی اور سعودی عرب کی مشترکہ سازش کارفرما ہے۔

News Code 1885250

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha