17 اکتوبر، 2018، 7:29 AM

پاکستان کی معصوم بچی زینب کے قاتل عمران کو پھانسی دیدی گئی

پاکستان کی معصوم بچی زینب کے قاتل عمران کو پھانسی دیدی گئی

پاکستان کی کم سن اور معصوم بچی زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں پھانسی دے دی گئی، مجرم پر 8 کم سن بچیوں سے زیادتی اور قتل کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی کم سن اور معصوم بچی زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں پھانسی دے دی گئی، مجرم پر 8 کم سن بچیوں سے زیادتی اور قتل کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔ مجرم عمران  کو مجسٹریٹ غلام سرور کی موجودگی میں آج صبح ساڑھے پانچ بجے تختہ دار پر لٹکایا گیا، سزا پر عملدرآمد کے وقت کمسن زینب کے والد محمد امین بھی پھانسی گھاٹ پر موجود تھے۔اس موقع پر کوٹ لکھپت کے باہر سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔اس کے بعد مجرم عمران کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

News Code 1884852

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha