9 اکتوبر، 2018، 2:41 PM

امریکی سپریم کورٹ کے نئے جج بریٹ کیوانوف نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا

امریکی سپریم کورٹ کے نئے جج بریٹ کیوانوف نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا

جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنے کرنے والے امریکی سپریم کورٹ کے نئے جج بریٹ کیوانوف نے حلف اُٹھا لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنے کرنے والے امریکی سپریم کورٹ کے نئے جج بریٹ کیوانوف نے حلف اُٹھا لیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں اُن سے حلف سے لیا گیا۔ اس موقع پر جج بریٹ کیوانوف کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ نومنتخب جج بریٹ کیونوف نے کہا کہ وہ کسی ایک پارٹی کے نہیں بلکہ پورے امریکا کے جج ہیں۔ سیاسی مخالفین اور حلیفوں کو یکساں طریقے سے انصاف فراہم کروں گا۔ جنسی ہراسانی کے الزامات پر میں اور میرے اہل خانہ جس ذہنی اذیت میں مبتلا رہے اُسے اب بھلا چکا ہے۔

دوسری طرف امریکی صدر نے کہا کہ وہ جج کیوانوف سے ماضی میں ہونے والے جنسی ہراساں کے الزامات پر معافی مانگتے ہیں۔ بریٹ کیوانوف کو اُن کی صلاحیتوں کے باعث نامزد کیا تھا لیکن سیاسی مخالفین نے جنسی ہراسانی کے الزامات کو جواز بنا کر پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی۔

کیوانوف کی بطور سپریم کورٹ کے جج تعیناتی کسی سیاسی ہلچل سے کم نہیں تھی۔ صدر ٹرمپ کی اس نامزدگی پر جنسی ہراسانی کے تین الزامات سامنے آنے کے بعد شدید مخالفت کی گئی تھی اور امریکا بھر میں اہم عہدے پر کیوانوف کی نامزدگی کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے۔

News ID 1884649

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha