8 اکتوبر، 2018، 10:14 PM

چین میں حراست کے بعد انٹرپول کے سربراہ مستعفی

چین میں حراست کے بعد انٹرپول کے سربراہ مستعفی

چین کی جانب سے مینگ ہونگوے کو حراست میں لیے جانے کے بعد انٹرپول نے اعلان کیا تھا کہ مینگ نے انٹرنیشنل پولیس ایجنسی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی جانب سے مینگ ہونگوے کو حراست میں لیے جانے کے بعد انٹرپول نے اعلان کیا تھا کہ مینگ نے انٹرنیشنل پولیس ایجنسی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

مینگ ہونگ وائی چینی پولیس کے متعدد اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے کے بعد انٹرپول کے سربراہ منتخب ہوئے تھے، اس کے بعد وہ ستمبر کے آخر میں چین گئے تھے جہاں سے ان کے لاپتہ ہونے کی خبریں زیرِ گردش کررہی تھیں، آج چینی حکام نے اعلان کیا کہ انہیں بعض معاملات پر بازپرس کے لیے چین میں روکا گیا تھا لیکن اب وائی نے اپنا استعفیٰ پیرس بھجوادیا ہے جہاں انٹرپول کا صدردفتر واقع ہے۔ اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے انٹرپول ترجمان نے کہا ہے کہ میگ ہونگ کا استعفیٰ فوری طور پر قبول کرلیا گیا ہے۔

مینگ ہونگ وائی چین کے دورے پر گزشتہ ہفتے سے منظرِ عام سے غائب رہے جس کے بعد ان کے لاپتہ ہونے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔  چین کے حکام کا کہنا تھا کہ  انٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگ چینی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ انٹرپول کے سابق سربراہ کے خلاف رشوت خوری اور دیگر جرائم کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ سیاسی حد بندی سے تجاوز پر بھی انہیں مشکل پیش آسکتی ہے۔ حکومتی ویب سائٹ پر جاری بیان میں حکام نے کہا کہ عوامی سیکیورٹی کے نائب چینی وزیر مینگ ہونگوے کے خلاف تحقیقات ان کی اپنی خود سری کی وجہ سے ہو رہی ہے۔

مینگ ہونگ وائی اس سے قبل چین میں پبلک سیکیورٹی محکمے کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں جب کہ وہ پولیس، قانون سازی اور بین الاقوامی قانون کا 40 سالہ تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

News Code 1884625

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha