6 اکتوبر، 2018، 2:06 PM

بین الاقوامی پولیس کی تنظیم انٹرپول کے صدر چین میں لاپتہ

بین الاقوامی پولیس کی تنظیم انٹرپول کے صدر چین میں لاپتہ

ایک فرانسیسی عدالتی اہلکار کا کہنا ہے کہ انٹرلپول کے صدر مینگ ہونگیو کی اہلیہ نے ان کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک فرانسیسی عدالتی اہلکار کا کہنا ہے کہ انٹرلپول کے صدر مینگ ہونگیو کی اہلیہ نے ان کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وہ رواں برس ستمبر کے آخر میں فرانس کے شہر لیون میں موجود انٹرپول کے ہیڈ کوارٹر سے چین گئے تھے، جس کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا ہے ۔ مینگ ہونگیو کی اہلیہ کے مطابق ان کے بارے میں کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ وہ اس وقت کہاں ہیں ۔ 64 برس کے مینگ ہونگیو نومبر 2016 میں 2020 تک کیلئے انٹرپول کے صدر منتخب ہوئے تھے ۔ وہ اس سے قبل چین کے نارکوٹکس کنٹرول کمیشن کے وائس چیئرمین اور ملکی انسدادِ دہشت گردی کے محکمہ کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

News ID 1884567

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha