5 اکتوبر، 2018، 6:47 AM

سعودی عرب میں مزدوروں کی ہڑتال

سعودی عرب میں مزدوروں کی ہڑتال

سعودی عرب میں مزدوروں نے سعودی حکومت کی نا انصافیوں اور ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں مزدوروں نے سعودی حکومت کی نا انصافیوں اور ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں ازمیل کمپنی کے کارکنوں اور مزدوروں نے گذشتہ چھ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ہڑتال شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی پولیس نے مظاہرین کو کچلنے کے لئے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مزدور زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق امریکہ کو اربوں ڈالر کے ھدایا اور تحفے تحائف  دینے والا سعودی بادشاہ شاہ سلمان اپنے ملک کے مزدوروں کو تنخواہ دینے سے عاجز ہے۔

News Code 1884526

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha