چین میری انتظامیہ کو سیاسی طور پر نقصان پہنچانا چاہتا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نومبر میں امریکہ میں وسط مدتی (مِڈ ٹرم ) انتخابات ہورہے ہیں اور چین ان میں مداخلت کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نومبر میں امریکہ میں وسط مدتی (مِڈ ٹرم ) انتخابات ہورہے ہیں اور چین ان میں مداخلت کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین مجھے اور میری انتظامیہ کو سیاسی طور پر نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین مجھے اور امریکہ کو کامیاب دیکھنا نہیں چاہتا کیوں کہ میں پہلا امریکی صدر ہوں جس نے  تجارت کے معاملے پر چین کو چیلنج کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا کہ ہم ہرسطح پر جیت رہے ہیں اور ہم چین کو وسط مدتی  انتخابات میں مداخلت کرنے نہیں دیں گے۔

دوسری جانب چین کے وزیرخارجہ نے اپنے خطاب میں امریکی مِڈ ٹرم انتخابات میں کسی بھی قسم کی مجوزہ مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چین دیگر ممالک کے نجی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر کاربند ہے جو اس کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو بھی ہے۔

News Code 1884314

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =