18 ستمبر، 2018، 10:46 AM

شام کے صوبہ لاذقیہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کا حملہ

شام کے صوبہ لاذقیہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کا حملہ

شامی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح لاذقیہ میں شامی فوج کے تحقیقاتی اور ٹیکنالوجی سینٹر پر حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح لاذقیہ میں شامی فوج کے تحقیقاتی اور ٹیکنالوجی سینٹر پر حملہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حملے کے نتیجے میں تحقیقاتی مرکز کو نقصان پہنچا ہے جبکہ وہاں موجود 2 افراد بھی شہید ہوگئے ہیں۔ شامی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل اپنے ان حملوں کے ذریعہ شکست خوردہ وہابی دہشت گردوں کے حوصلے بلند کرنا چاہتا ہے جنھیں شامی فوج کے ہاتھوں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔شامی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل براہ راست وہابی دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔

News Code 1884048

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha