امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو اسلام آباد پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کا طیارہ نور خان ایئر بیس پر لینڈکیا،پاکستانی حکام نے امریکی وفدکا استقبال کیا،امریکی وزیرخارجہ سب سے پہلے امریکی سفارت خانہ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم عمران خان اورامریکی وزیرخارجہ کی ملاقات شام 4 بجے ہوگی،ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،سیکرٹری خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہوں گے ۔امریکی وفد سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بھی شرکت کا امکان ہے۔

News Code 1883679

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =