2 ستمبر، 2018، 6:34 PM

صومالیہ میں خودکش حملے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک

صومالیہ میں خودکش حملے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک

صومالیہ میں کار سوار خود کش بمبار نے اسکول کی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 صومالیائی فوجی ہلاک جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں کار سوار خود کش بمبار نے اسکول کی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 صومالیائی فوجی ہلاک جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو اسکول سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں اسکول کی عمارت مکمل طور تباہ ہوگئی اور حفاظت پر مامور 3 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ حملہ آور اسکول کے برابر میں واقع ضلعی حکومت کے دفتر کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تاہم سخت سکیورٹی کے باعث اس نے کار کو اسکول کی دیوار سے ٹکرا دیا۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ حملے میں 10 افراد زخمی ہوئے جن میں اسکول کی 6 طالبات بھی شامل ہیں۔ دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ ایک مسجد کی چھت منہدم ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا تعلق وہابی دہشت گرد تنظیم  الشباب سے ہے۔

News Code 1883610

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha