20 اگست، 2018، 6:47 PM

پاکستان کے وزير ا‏عظم عمران خان اور چینی وزیراعظم کی ٹیلیفون پر گفتگو

پاکستان کے وزير ا‏عظم عمران خان اور چینی وزیراعظم کی ٹیلیفون پر گفتگو

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کوچینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے ٹیلی فون کرکے حکومت بنانے پرمبارکباد دی پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کوچینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے ٹیلی فون کرکے حکومت بنانے پرمبارکباد دی پیش کی ہے۔ پاکستان کے وزير اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں چینی محنت کشوں کا کردار قابل ستائش ہے جبکہ پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔ چینی وزیراعظم نے عمران خان کو چین کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ چین اورپاکستان ہرموسم کے دوست ہیں ، امید ہے سی پیک مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے دورحکومت میں پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،  پاکستان چین کے سماجی شعبوں ، کرپشن و غربت کے خاتمہ کے لیے تجربات سے مستفید ہونا چاہتا ہے، سی پیک نیشنل پراجیکٹ ہے اورترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کی ترقی میں چینی ورکرز کا کردار قابل ستائش ہے اور پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔

News Code 1883244

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha