19 اگست، 2018، 1:50 PM

عثمان خان بزدار صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی منتخب

 عثمان خان بزدار صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی منتخب

پاکستان تحریک انصاف " پی ٹی آئی" کے امیدوار عثمان خان بزدار پاکستان کے بڑے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف  " پی ٹی آئی" کے امیدوار عثمان خان بزدار پاکستان کے بڑے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے اسپیکر چوہدری پرویز الہی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ تحریک انصاف کے عثمان خان بزدار مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز شریف کو شکست دے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔ عثمان بزدار کو 186 اور حمزہ شہباز کو 159 ووٹ ملے۔ اس طرح پاکستان تحریک انصاف نے وفاق ، خيبر پختون خواہ کے علاوہ صوبہ پنجاب میں بھی اپنے پاؤں گاڑ لئے ہیں ۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق عثمان خان بزدار قتل اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے بھی الزامات ہیں۔ عثمان خان بزدار کے بارے میں گزشتہ روز انکشاف ہوا کہ وہ 1998ء میں 6 افراد کے قتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں مجرم رہ چکے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نےعثمان بزدار اور ان کے ساتھیوں کو مجرم بھی قرار دے دیا تھا تاہم  انہوں نے دیت ادا کرکے فریقین سے صلح کرلی اور بری ہوگئے۔ پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے عثمان خان کی بھر پور حمایت کی اور وہ آج پنجاب کے وزير اعلی منتخب ہوگئے ہیں۔

News Code 1883206

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha