چین کا ٹیلی کام اور انٹرنیٹ فراڈ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

چین میں ٹیلی کام اور انٹرنیٹ فراڈ اور ترقیاتی منصوبوں میں غبن اور دھوکہ دہی کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں ٹیلی کام اور انٹرنیٹ فراڈ اور ترقیاتی منصوبوں میں غبن اور دھوکہ دہی کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مرکزی کمیشن برائے اخلاقیات اور ثقافتی ترقی کے مطابق مہم کے دوران لوگوں کے اخلاقی معیار پر بھی نظر رکھی جائیگی اور ان کا غیر جانبدارانہ رویہ بھی زیر بحث آئیگا،عوام سے متعلقہ کئی اقتصادی اور سماجی شعبوں میں ذمہ داری کے احساس میں کمی پر بھی کارروائی کی جائیگی۔مہم کے دوران اخبارات میں شائع ہونے والی بے بنیاد خبروں اور کام کے مقامات پر دھوکہ دہی کی وارداتوں کھلاڑیوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان اور دیگر خرابیوں کی بھی کڑی نگرانی کی جائیگی، اس مہم کا مقصد سماجی اعتبار سے نظام 2020تک قابل اعتماد بنانا ہے۔

News Code 1882875

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =