30 جولائی، 2018، 2:26 PM

جماعت اسلامی نے فضل الرحمن کی تجویز رد کردی

جماعت اسلامی نے فضل الرحمن کی تجویز رد کردی

پاکستان میں جماعت اسلامی نے جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما فضل الرحمان کی جانب سے حلف نہ اٹھانے کی تجویزکی مخالفت کرتے ہوئے اپوزیشن میں مضبوط کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جماعت اسلامی نے جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما  فضل الرحمان کی جانب سے حلف نہ اٹھانے کی تجویزکی مخالفت کرتے ہوئے اپوزیشن میں مضبوط کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی  کے سربراہ سراج الحق کی زیرصدارت مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں تمام قائدئن نے شرکت کی اور اجلاس میں موجود شرکا نے فضل الرحمان کی جانب سے حلف نہ اٹھانے کی تجویزکی مخالفت کر دی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کے بروقت ہونے پر خوش ہیں اور ہم نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کے لئے جدوجہد کی ہے ، فضل الرحمان کی جانب سے حلف نہ اٹھانے کی تجویز پربہت تشویش ہوئی ہے اورہم اس کی مخالفت کرتے ہیں، جماعت اسلامی ایوان میں مضبوط اپوزیشن کا کردار اداکرے گی۔

News Code 1882664

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha