مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پاکستان کے دورے کے تیسرے دن پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا اور پاکستانی فوج کے دہشت گردوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ جنرل باقری آج اسلام آباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پشاور پہنچے جہاں پاکستانی فوج کے اعلی کمانڈروں نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستانی فوج کی 11 ویں کور کے کمانڈر جنرل نذیر احمد بٹ نے جنرل باقری کو خوش آمدید کہا ۔ جنرل باقری نے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں طور خم اور خيبر کا دورہ کیا ۔ جنرل باقری نے 6 گھنٹے تک پاکستان کےسرحدی علاقوں میں پاکستانی فوج کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا مشاہدہ کیا۔ پاکستانی فوج کے علاقائی کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج کے تجربات سے بھی آگاہ کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پاکستان کے دورے کے تیسرے دن پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا اور پاکستانی فوج کے دہشت گردوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
News ID 1882312
آپ کا تبصرہ