کابل میں افغانستان، پاکستان اور نیٹو کے فوجی سربراہان کا اجلاس

مہر نیوز/ 19 مئی / 2014 ء : افغانستان، پاکستان کے فوجی سربراہان اور افغانستان میں تعینات نیٹو کے کمانڈر کے درمیان سہ فریقی مذاکرات آج کابل میں ہو رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہافغانستان، پاکستان کے فوجی سربراہان اور افغانستان میں تعینات نیٹو کے کمانڈر کے درمیان سہ فریقی مذاکرات آج کابل میں ہو رہے ہیں۔افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بدامنی اور افغان صوبے کنڑ میں مبینہ طور پر پاکستان کی جانب سے راکٹ حملوں پر ان سہ فریقی مذاکرات میں بات چیت ہوگی۔یہ مذاکرات ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہے ہیں جب گذشتہ ہفتے افغان اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں ایک افغان فوجی کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو افغانستان کے فوجی سربراہ جنرل شیر محمد کریمی، پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور افغانستان میں تعینات نیٹو کے کمانڈر جنرل جوزف ڈینفورڈ کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ہوں گے۔پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ افغانستان کاپہلا سرکاری دورہ ہے۔

News Code 1836199

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =