12 جولائی، 2018، 2:29 PM

افغان طالبان نے سعودی عرب کے وہابی ملاؤں کےمطالبہ کو رد کردیا

افغان طالبان نے سعودی عرب کے وہابی ملاؤں کےمطالبہ کو رد کردیا

سعودی عرب میں منعقد وہابی ملاؤں کے اجلاس میں امریکہ نواز شہزادہ خالد الفیصل نے طالبان پر زوردیا ہے کہ وہ مذاکراتی عمل شروع کریں تاہم طالبان نے مذکورہ اجلاس میں وہابی ملاؤں کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالےسے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں منعقد وہابی ملاؤں کے اجلاس میں امریکہ نواز شہزادہ خالد الفیصل نے طالبان پر زوردیا ہے کہ وہ مذاکراتی عمل شروع کریں تاہم طالبان نے مذکورہ اجلاس میں وہابی ملاؤں کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔ سعودی نیوز ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق شہزادہ خالد الفیصل نے واضح کیا کہ آج ہم بہت پرامید ہیں کہ ہماری کوششوں سے ماضی کا سیاہ باب بند ہو جائے گا اور نئے دور کا آغاز ہو گا، افغانستان میں استحکام اور سکیورٹی کے حالات بہتر ہوں گے لیکن اس کی تکمیل کے لیے فریقین کو برداشت، مفاہمت اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا ہوگا جیسا کہ مذہب اسلام اجازت دیتا ہے۔ جدہ میں منعقدہ 2 روزہ اجلاس کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ الفیصل نے افغان حکام اور علماء سے خطاب کیا۔ لیکن طالبان نے سعودی عرب کے مطالبہ کو مسترد کردیا ہے۔  ذرائع کے مطابق افغانستان اور پاکستان میں جاری دہشت گردی کا اصلی ذمہ دار سعودی عرب ہے جس نے امریکہ کے اشارے پر اس خطے میں دہشت گردی اور وہابی فکر کو فروغ دیا طالبان کی داغ بیل ڈالنے میں بھی سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا لیکن اب طالبان اپنے آقاؤں کی بات بھی سننے کے لئے آمادہ نہیں ہیں۔۔

News Code 1882154

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha