8 جولائی، 2018، 6:26 PM

پاکستان کے سابق صدر سمیت 20 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

پاکستان کے سابق صدر سمیت 20 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

پاکستانی سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق کیس میں فیصلہ دیتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری سمیت 20 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق کیس میں فیصلہ دیتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت 20 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔ پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ سات لوگوں کے نام پر قائم انتیس اکاﺅنٹس سے 35 ارب سے زائد کی ٹرانزکشن ہوئیں ، ڈی جی ایف آئی اے نے ساتوں نام سپریم کورٹ میں پیش کردیے۔ پاکستانی سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق کیس میں فیصلہ دیتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت 20 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا ہے۔

News Code 1882048

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha