24 جون، 2018، 5:26 PM

پاکستانی خاتون نے چیف جسٹس کے ڈائس پر مکا رسید کرکے معافی مانگ لی

پاکستانی خاتون نے چیف جسٹس کے ڈائس پر مکا رسید کرکے معافی مانگ لی

پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے ڈائس پرایک پاکستانی خاتون نے مکا جڑدیا جس پر چیف جسٹس ناراض ہوگئے جبکہ خاتون نے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے  ڈائس پرایک پاکستانی خاتون نے مکا جڑدیا جس پر چیف جسٹس ناراض ہوگئے جبکہ خاتون نے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں لاپتہ افراد کے معاملےپر کیس کی سماعت ہوئی ۔ اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں لاپتہ افراد کے معاملےپر کیس کی سماعت ہوئی ۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ہر لاپتا شخص کے ایک ایک رشتے دار کو عدالت میں بلالیا۔اس موقع پر کمرہ عدالت میں موجود اکثر خواتین نے اپنے لاپتہ افرادکی یاد میں زار و قطار رونا شروع کر دیا جس پر کمرہ عدالت میں شور شرابہ اور چیخ و پکار شروع ہوگئی۔ایسے میں ایک خاتون نے روسٹرم پر مکا رسید کردیا۔

چیف جسٹس نے اس حرکت پر خاتون سے کہا کہ آپ غیر مشروط معافی مانگیں جس پر خاتون نے معافی مانگ لی۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کی جگہ کوئی مرد ہوتا تو میں اسے جیل بھیج دیتا۔

News Code 1881666

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha