9 جون، 2018، 1:42 AM

پاکستان کے مختلف شہروں میں عالمی یوم قدس مذہبی جوش و ولولہ سے منایا گیا

پاکستان کے مختلف شہروں میں عالمی یوم قدس مذہبی جوش و ولولہ سے منایا گیا

بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے، معصوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف پاکستان بھر میں یوم القدس منایا گیا، ملک بھر میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے، معصوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف پاکستان بھر میں یوم القدس منایا گیا، ملک بھر میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے۔  بیت المقدس کے تحفظ اور آزادی کیلئے اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل اور مذہبی تنظیموں نے ا ور لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی گئیں، رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہاکہ اسر ائیل سے سفارتی تعلقات کسی صورت قبول نہیں ۔ کوئٹہ میں شیعہ علماء کونسل کی جانب سے علمدارروڈ پر امام بارگاہ نیچاری سےریلی نکالی گئی جبکہ پشاور میں جماعت اسلامی نے اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر آئی ایس او کے تحت یوم القدس ریلی نکالی گئی، رہنماوں نے خطاب میں کہا کہ القدس ملت اسلامیہ کامسئلہ ہے، اسےحل ہونا چاہیے۔ اسرائیل کے بیت المقدس پر قبضہ اورغزہ کےمعصوم مسلمانوں پر اسرائیل کی بربریت کیخلاف حیدرآباد میں مجلس وحدت المسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس نے یوم القدس کے موقع پر قدم گاہ مولا علی سے ریلی نکالی جس میں کفن پوش بچے اور خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

سکھر میں شیعہ علماء کونسل نےمرکزی امام بارگاہ سے پریس کلب تک ریلی نکالی ، دادو،نوشہرو فیروز،ٹھٹھہ، نوابشاہ اور سندھ کے دیگر شہروں میں بھی یوم القدس کی ریلیاں نکالی گئیں۔

ملتان میں شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے چوک نواں شہر سے ریلی نکالی گئی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ دنیا کو کوئی ایسا ظلم یا جارحیت کا ایسا کوئی انداز نہیں جو فلسطینی عوام پر نہ ڈھایا گیا ہو ۔

بہاول پور،مظفر گڑھ، راجن پور، فیصل آباد، سرگودھا، منڈی بہاؤ الدین، چنیوٹ، کبیروالا اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی یوم القدس کے حوالے سے مظاہرے ہوئے۔

پارا چنار میں نکالی گئی القدس ریلی کے شرکاء سے خطاب میں سابق سینیٹر علامہ عابد الحسینی نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی،فلسطینیوں کی مدد کے لئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔

News Code 1881286

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha