مہر خبررساں ایجنسی کی اردوسروس کے مطابق پاکستان کے کئی شہروں میں عالمی یوم قدس اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں عظیم ریلیوں کا اہتمام کیا گیا مقررین نے مسلم ممالک کے سربراہان پر زوردیا ہے کہ وہ فلسطین کی آزادی کیلئے اپنا کردار اداکریں۔ یوم القدس کے سلسلے میں مرکزی ریلی امامیہ اسٹوڈینٹس کے تحت نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی گئی، ریلی میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھاکہ وہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ریگل چوک سے پریس کلب تک شیعہ علماء کونسل کے تحت القدس ریلی علامہ ناظر عباس تقوی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے شیعہ اور سنی علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب، خيبر پختون خواہ ، بلوچستان اور شمالی علاقہ جات میں بھی یوم قدس کی مناسبت سے عظیم ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستان کے کئی شہروں میں عالمی یوم قدس اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں عظیم ریلیوں کا اہتمام کیا گیا مقررین نے مسلم ممالک کے سربراہان پر زوردیا ہے کہ وہ فلسطین کی آزادی کیلئے اپنا کردار اداکریں۔
News ID 1865181
آپ کا تبصرہ