29 مئی، 2018، 10:42 AM

پاکستان کا ایشیائي ممالک میں غیر محفوظ ہونے کے لحاظ سےپہلا نمبر

پاکستان کا ایشیائي ممالک میں غیر محفوظ ہونے کے لحاظ سےپہلا نمبر

امریکہ کی غیر سرکاری تنظیم ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ایشیائي ممالک میں غیر محفوظ ہونے کے لحاظ سےپہلا نمبر ہے اس کے بعد فلپائن ،بنگلہ دیش اور چوتھے نمبر پر ہندوستان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی غیر سرکاری تنظیم ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ایشیائي ممالک میں غیر محفوظ ہونے کے لحاظ سےپہلا نمبر ہے اس کے بعد فلپائن ،بنگلہ دیش اور چوتھے نمبر پر ہندوستان ہے۔ امریکہ کی غیر سرکاری تنظیم ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ممالک میں سب سے محفوظ ترین ملک سنگاپور ہے جبکہ لوٹ، مار، قتل و غارت، چوری، چکاری کے لحاظ سے پاکستان غیر محفوظ ترین ایشیائی ملک بن گیا ہے ۔ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کی جانب سے دنیا کے ایک سو تیرہ ممالک میں اغوا، قتل، ڈکیتی، چوری، بھتہ خوری اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کا جائزہ لیا گیا۔ سنگا پور جنوب مشرقی ایشیا میں ایک چھوٹا سا ترقی یافتہ ملک ہے، سروے کےمطابق دوسرے ممالک میں امن و امان کےاعتبار سے سنگا پور کو سب سے زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے۔سب سے زیادہ محفوظ ممالک میں دوسرا نمبر جاپان کا، تیسرا جنوبی کوریا اور چوتھا چین کا ہے۔ پاکستان کو ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ غیر محفوظ ملک قرار دیا گیا ہے جس کے بعد فلپائن ،بنگلہ دیش اور چوتھے نمبر پر ہندوستان ہے۔

News ID 1881042

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha