مہر خبررساں نے فلسطینی اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان ایمانوئل نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے غزہ کے حالیہ واقعات کے بعد اسرائیلی شہریوں کے انڈونیشیا میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا نے غزہ میں اسرائیلیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے بےرحمانہ اور مجرمانہ قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی ہے اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان ایمانوئل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت انڈونیشیا کو اپنا فیصلہ واپس کرنے کی تلاش و کوشش کررہی ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے غزہ کے حالیہ واقعات کے بعد اسرائیلی شہریوں کے انڈونیشیا میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔
News ID 1880912
آپ کا تبصرہ