15 مئی، 2018، 6:59 PM

شمالی کوریا کا جوہری تجربات سے مختص مقامات کو منہدم کرنے کا آغاز

شمالی کوریا کا جوہری تجربات سے مختص مقامات کو منہدم کرنے کا آغاز

شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کے تجربوں کے لیے مختص مقامات کو منہدم کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کے تجربوں کے لیے مختص مقامات کو منہدم کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکہ سے تعلقات کی بحالی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے شمالی کوریا نے ان جگہوں کو منہدم کرنے کا آغاز کردیا ہے جہاں جوہری تجربات کیے گئے۔پیانگ یانگ نے پنگی ری نام جوہری تجربہ گاہ کو گرادیا ہے جسے سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے، ان تجربہ گاہوں کے خاتمے کا کام ایک ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا۔ یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات بحال ہوئے ہیں جب کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین کشیدگی بھی کم ہوئی ہے، پیانگ یانگ نے تین امریکی قیدیوں کو خیرسگالی کے جذبے کے تحت رہا کیا ہے جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 جون کو شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

News Code 1880732

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha