16 مئی، 2018، 11:30 AM

شمالی کوریا کی امریکی صدر کے ساتھ ملاقات ختم کرنے کی دھمکی

شمالی کوریا کی امریکی صدر کے ساتھ ملاقات ختم کرنے کی دھمکی

شمالی کوریا کی جانب سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی گئی ہے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کوختم کرنے کے لیے تیارہے لیکن اگر امریکہ نے جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تو وہ ٹرمپ کے ساتھ  اگلے ماہ 12 جون کو طے شدہ ملاقات کومنسوخ کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ملک کے نائب وزیرخارجہ کم گیگوان کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ہمیں دیوارسے لگایا اوریکطرفہ طورپرجوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کا کہا تو ہمیں مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رہے گی۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ صدرٹرمپ اور کم جانگ ان سے ملاقات کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں شمالی کوریا کے موقف میں کسی تبدیلی کا کوئی علم نہیں ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا جنوبی کوریا کی امریکی افواج کے ساتھ مشترکہ مشقوں پرناراض ہے جب کہ شمالی کوریا نے فوجی مشق کو اشتعال انگیزقراردیا ہے۔

News ID 1880747

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha