مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اس کے بقول مبینہ طور پر پیانگ یانگ کی حکومت ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بدھ کو شمالی کوریا کے قومی دفاع کمیشن نے ایک بیان میں امریکہ پر جوہری حملے کے ساتھ ساتھ سائبر حملوں کی دھمکی بھی دی۔ بیان میں امریکہ کو "ٹھکیدار" کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف فوجی حکمت عملی تیار کر کے اشتعال انگیزی پیدا کر رہا ہے جس کا تلخ ترین جواب دینے کے لیے پیانگ یانگ اور اس کے عوام تیار ہیں۔
مہر نیوز/4 فروری/ 2015 ء : شمالی کوریا نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اس کے بقول مبینہ طور پر پیانگ یانگ کی حکومت ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
News ID 1849451
آپ کا تبصرہ