29 اپریل، 2018، 12:13 PM

پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد بڑھا رہا ہے

پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد بڑھا رہا ہے

فوجی تاریخ اورعالمی امور کے ماہرجوزف مکالف نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد بڑھا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فوجی تاریخ اورعالمی امور کے ماہرجوزف مکالف نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد بڑھا رہا ہے۔ فوجی تاریخ اورعالمی امور کے ماہرجوزف مکالف نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان صرف ایٹمی ہتھیاروں کے معیار کے لحاظ سے ہی نمایاں مقام نہیں رکھتا بلکہ عنقریب ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد کے حوالے سے بھی دنیا میں تیسرے نمبرپرآجائے گا۔

اطلاعات جوزف مکالف نےویب سائٹ ملٹری ڈاٹ کام پر اپنے حالیہ مضمون میں یہ دعویٰ بھی کیاکہ پاکستان پلوٹونیم اورافزودہ یورینیم پر مبنی ایٹمی ہتھیاروں کی تعدادبڑھارہا ہے،اسکے ایٹمی ہتھیاروں کی بڑھتی تعدادخصوصاً 5 سے 10 کلوٹن کے چھوٹے ہتھیاروں کی تیاری جنوبی ایشیا میں عسکری توازن کو تبدیل کرسکتی ہے۔

جوزف مکالف کاکہنا ہے کہ پاکستان کی بھارت اور امریکہ کے ساتھ کشیدگی،دوسری جانب بھارت اور چین کے درمیان تناؤ خطے میں عدم استحکام پیدا کرسکتا ہے۔ پاکستان کے پاس اس وقت 140 سے150 ایٹمی ہتھیار ہیں جبکہ اندازے کے مطابق پاکستان کے پاس 3سے 4 ہزار کلوگرام HEUاور 200 سے 300 کلوگرام پلوٹونیم موجود ہے۔

News Code 1880366

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha