22 اپریل، 2018، 12:21 PM

پاکستان میں سکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستان میں سکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے بمبورکی پہاڑیوں پر ایف سی کی کارروائی میں 5 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ 29 سہولت کاروں کو گرفتار کر کے راکٹوں، مشین گنوں، بارودی سرنگوں اور بموں سمیت ہتھیاروں کی بھاری کھیپ قبضے میں لے لی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں  ڈیرہ بگٹی اور  کوہلو کے سرحدی علاقے بمبورکی پہاڑیوں پر ایف سی کی کارروائی میں  5  وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ 29 سہولت کاروں کو گرفتار کر کے راکٹوں، مشین گنوں، بارودی سرنگوں اور بموں سمیت ہتھیاروں کی بھاری کھیپ قبضے میں لے لی گئی۔ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے سیکٹر کمانڈر بمبور رائفل بریگیڈیئر محمد قذافی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے بمبور کی پہاڑیوں میں ایف سی نے کارروائی کرکے5 وہابی شرپسندوں کو ٹھکانے لگادیا اور29مشتبہ سہولت کارں کو گرفتارکرلیاگیا جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس موقع پر دہشتگردوں کے ٹھکانے سے برآمد ہونے والا اسلحہ بھی میڈیا کو دکھایاگیا جس میں درجنوں مارٹر بم، دستی بم،بارودی سرنگیں، راکٹ، مشین گنیں اور مختلف اقسام کے ہزاروں راؤنڈزکے علاوہ دھماکہ خیز مواد بھی شامل تھا۔

News Code 1880209

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha