14 اپریل، 2018، 7:40 AM

شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کا حملہ/ شام نے مغربی ممالک کے 13 میزائل تباہ کردیئے

شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کا حملہ/ شام نے مغربی ممالک کے 13 میزائل تباہ کردیئے

غیر ملکی ذرائع کے مطابق شام پر تین مغربی ممالک امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے میزائلوں اور جنگی جہازوں کے ذریعہ حملہ کیا ہے ان حملوں میں مزہ ایئر پورٹ ، برزہ میں تحقیقاتی مرکز، جمرایا اور مصیاف کو نشانہ بنایا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الحدث کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام پر تین مغربی ممالک امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے میزائلوں اور جنگی جہازوں  کے ذریعہ حملہ کیا ہے  ان حملوں میں مزہ ایئر پورٹ ، برزہ میں تحقیقاتی مرکز، جمرایا اور مصیاف  کو نشانہ بنایا گيا ہے۔

امریکہ کے ٹی وی چینل سی این این کے مطابق  شام پر امریکہ ، فرانس اور برطانیہ کے مشترکہ حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شام پر مغربی  ممالک  کے حملوں کا یہ پہلا مرحلہ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر مغربی ممالک کے  حملے کے کچھ دیر بعد کہا ہے کہ میں  نے امریکی فوج کو شام کے بعض فوجی تحقیقاتی  مراکز پر حملے کا حکم دیا ہے جو شام کے کیمیائی مراکز سے منسلک ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے شام پر حملے میں مشترکہ اور متحدہ کردار ادا کرنے پر فرانس اور برطانیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق شام نے برزہ پر حملے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی دفاعی میزائل نظام نے امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے متعدد میزائلوں کو ہوا میں تباہ کردیا ہے ۔ شامی فوج کے مطابق اس نے امریکہ کے 13 میزائلوں کو دمشق کے جنوب میں 30 کلو میٹر کے فاصلے پر تباہ کیا ہے۔

News Code 1880032

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha