14 اپریل، 2018، 12:37 PM

ترکی کا شام پر امریکی حملے کا خیر مقدم

ترکی کا شام پر امریکی حملے کا خیر مقدم

ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی جارحیت اور بربریت کا خیر مقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی جارحیت اور بربریت کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترک وزارت خآرجہ کے مطابق شام پر امریکہ ، فرانس اور برطانیہ کا مشترکہ حملہ  شامی حکومت کے لئے اچھا اور مناسب پیغام ہے۔ واضح رہے کہ شام پرآج تین مغربی ممالک امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے میزائلوں اور جنگی جہازوں  کے ذریعہ  فوجی حملہ کیا ہے ان حملوں میں مزہ ایئر پورٹ ، برزہ میں تحقیقاتی مرکز، جمرایا اور مصیاف  کو نشانہ بنایا گيا ہے۔

News ID 1880037

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha