مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وویر اعظم وائل الحلقی نے شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ممکنہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو امریکہ، سعودی عرب ، فرانس اور برطانیہ نےکیمیاوی ہتھیار دیئےاور شام کو حملہ آورں کا قبرستان بنادیں گے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ شام پرمجوزہ حملے کے ٹھوس مقاصدکاجائزہ لے کریک طرفہ حملے کے بجائے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کارروائیاں کی جائیں گی۔امریکہ کے کروزمیزائل سے لیس4جنگی بحری بیڑے بحیرہ ِروم کے مشرق میں شام کے نزدیک موجود ہیں۔ترکی کے فوجی اڈوں کو بھی شام پرفضائی حملوں کے لیے استعمال کیاجاسکتاہے۔روس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کی رپورٹ سے پہلے شام پر فوجی کارروائی سے گریزکیاجائے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے معائنہ کارشام میں کیمیائی ہتھیاروں پر رپورٹ4روزبعددیں گے۔دوسری جانب شامی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ شام کو حملہ آورں کا قبرستان بنادیں گے۔شامی نائب وزیرخارجہ نے دعویٰ کیاکہ امریکا،برطانیہ اور فرانس نے شام کے تنازع میں دہشت گردوں کوکیمیائی ہتھیاراستعمال کرنےکیلئے دیئے اور یہ تمام شواہد اقوام متحدہ کی ٹیم کوفراہم کردیئے ہیں۔شام کا کہنا ہے کہ امریکہ، سعودی عرب۔ ترکی، قطر فرانس اور برطانیہ مجرم ممالک ہیں جو شامی عوام کا خون بہانے کے لئےالقاعدہ دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔
شام
دہشت گردوں کو امریکہ، سعودی عرب ، فرانس اور برطانیہ نےکیمیاوی ہتھیار دیئے
مہر نیوز/29 اگست /2013ء: شام کے وویر اعظم وائل الحلقی نے شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ممکنہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو امریکہ، سعودی عرب ، فرانس اور برطانیہ نےکیمیاوی ہتھیار دیئےاور شام کو حملہ آورں کا قبرستان بنادیں گے۔
News ID 1827131
آپ کا تبصرہ