شام کے صوبہ حلب اور حماہ پر میزائلوں سے حملہ

شامی ذرائع کے مطابق امریکہ ، اسرائيل اور برطانیہ نے شام کے صوبہ حلب اور حماہ پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ ، اسرائيل اور برطانیہ نے شام کے صوبہ حلب اور حماہ پرکل رات  میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کل رات ساڑھے دس بجے  امریکہ اور برطانیہ کے فوجی اڈوں سے شام پر 9 میزائل فائر کئے گئے ۔شام کی خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق امریکہ اور برطانیہ شام میں اپنے پروردہ دہشت گردوں کی شکست کا بدلہ لے رہے ہیں ۔ شامی ٹی وی کے مطابق دشمن نے صوبہ حلب اور حماہ میں شام کے فوجی ٹھکانوں پر 9 میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ اسکائی نیوز کے مطابق میزائل حملوں میں کم سے کم 40 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

News Code 1880384

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =