مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی انقرہ میں روس، ایران اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی کے دورے پر ہیں۔ جہاں انھوں نے ترکی کے صدر اردوغان اور روس کے صدر پوتنین کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔ ترکی میں سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شام میں قیام امن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
News ID 1879826
آپ کا تبصرہ