3 اپریل، 2018، 7:05 PM

ایران کے صدر حسن روحانی ترکی روانہ ہوگئے

ایران کے صدر حسن روحانی ترکی روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ترکی میں روس ، ایران اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی راونہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی  کے نامہ نگار کی رپورٹ  کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ترکی میں روس ، ایران اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے انقرہ راونہ ہوگئے ہیں۔ صدر حسن روحانی سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ صدر پوتین اور صدر اردوغان سے دو طرفہ ملاقات اور گفتگو بھی کریں گے۔ صدر حسن روحانی نے ترکی روانہ ہونے سے قبل شام کے بارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت کی اجازت کے بغیر شام ميں مداخلت غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ صدر حسن روحانی نے شامی عوام کی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں قیام امن بہت ضروری ہے اور ایران اس سلسلے میں اپنی اخلاقی، انسانی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عمل کررہا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ روس، ایران اور ترکی ملکر شام میں قیام امن کے سلسلے میں تلاش و کوشش کررہے ہیں اور اس سلسلے میں آستانہ اجلاس میں کامیابی بھی نصیب ہوئی ۔  صدر حسن روحانی نے شام کی تعمیر نو کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اس سلسلے میں بھی اپنا اہم کردار ایفا کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

News Code 1879810

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha